ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ سید "ابراہیم رئیسی" کی قیادت میں منقعدہ اجلاس کے دوران، تہران کے پراسیکیوٹر"عالی القاصی مہر" نے جنرل سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ ڈیکلئیر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس افراد کے جرم کو "قتل" اور "دہشتگردانہ اقدامات" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل "قاسم سلیمانی" سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ